Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اللہ عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا: عمران خان

6 1

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا ہوں، قوم کا اداروں کو پیغام ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو۔پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، مقدمات سے ڈرنے والا نہیں ہوں، اب قوم پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف ٹھیکہ کیا میں نے اکیلے ہی لیا ہوا ہے؟عمران خان نے مزید کہا کہ کیا اداروں کو دکھائی نہیں دے رہا کہ کرپٹ لوگ ملک تباہ کر دیتے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں، امپائر ان کے ساتھ ہیں، امپائر کے ساتھ ہونے کے باوجود میں ان کو شکست دوں گا۔انہوں نے کہا کہ  اللہ عدلیہ سے پوچھےگا کہ آپ نے کیسے ان چوروں کو این آر او لینے دیا؟اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ جس نے بھی ان چوروں کوملک پر مسلط کیا اللہ ان سب سے پوچھے گا۔عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ تمہیں نیوٹرل رہنے کی اجازت ہی نہیں، الیکشن کمیشن جانبدار ہے، پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس لیے چاہتے تھے تاکہ  فوری رزلٹ آئے، یہ پنجاب کا الیکشن دھاندلی سے جیتیں گے، عوام ان کے ساتھ نہیں امپائر ان کے ساتھ ہیں، ہمیں ان کے امپائروں کے باوجود پنجاب میں شکست دینی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481