اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے: چیف جسٹس

5

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تین ماہ کا بحران عدالت نے 3 سیشنز میں حل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بینچز کو  اپوزیشن کا احترام کرنا ہوگا ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے ، توہینِ عدالت کا اختیار استعمال کریں تو آپ کی روز  یہاں حاضری لگے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 22 جولائی کو کرانے کا حکم دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481