اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاروق ستار اور ایم کیو ایم میں معاملات ممکنہ طور پر طے، جلد اعلان متوقع

4

فاروق ستار اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان ممکنہ طور پرمعاملات پاگئے ہیں جس کے بعد فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی متوقع ہے۔

ذائع کے مطابق اس سلسلے میں  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کو جنرل ورکرز کنونشن بلایا جائے جس میں باضابطہ طور پر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستارسے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ رہنما کی جانب سے فاروق ستار کو کل بہادرآباد مرکز آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر الیکشن 27 جولائی کو شیڈول ہے جس کیلئے فاروق ستار نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے جس کے بعد ایم کیو ایم  کی جانب سے انہیں  پارٹی میں واپس آکر پتنگ کے نشان پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فاروق ستار نے  این اے 245 سے ایم کیو ایم کے امیدوار کےطور پر حصہ لیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت یہاں سے کامیاب ہوئے تھے۔

سینیٹ الیکشن کے موقع پر کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر فاروق ستار کے پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ہوگئے تھے جس کے بعد بتدریج ان کی راہیں ایم کیو ایم سے جدا ہوگئیں۔

بعد ازاں انہوں نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی قائم کی تھی جس کی وہ خود سربراہ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481