اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی کے ویمن ونگ کی ممبر بن گئیں

20 3

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ویمن ونگ کی ممبر بن گئیں جس کے بعد ان کا پہلا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کے معروف اداکار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لیلیٰ زبیری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ نے نوجوانوں طبقے سمیت خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب عمران خان کے 2 جولائی کے اسلام آباد والے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔
لیلیٰ زبیری نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں، ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481