Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان خان کے بعد اداکارہ سوارا بھاسکرکوبھی قتل کی دھمکی

19 3

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر کو گمنام خط میں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوارا بھاسکر کودھمکی آمیز خط ان کی ممبئی کی رہائش پر موصول ہوا۔ خط ملنے کے بعد اداکارہ نے پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔
ہندی میں لکھے گئے دھمکی آمیز خط میں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور گالیوں کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی سیاستدان ویر ساورکر کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔
ویر ساورکر ایک بھارتی سیاست دان اور مصنف تھے۔ انہوں نے 1922 میں قید کے دوران ہندو قوم پرست سیاسی نظریہ ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے2017 میں ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ویر ساورکر نے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور جیل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی رواں ماہ دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481