اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

16 2

برطانیہ: ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایتکار میں بننےوالی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کے لئے تیار کر لی گئی۔
اس فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔
فلم کے حوالے سے آسکر کے لیے نامزد ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم میں انہوں نے انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز سے بچتے ہوئے لیڈی ڈیانا، میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس کے ناظرین سے جذباتی ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’ہماری کوشش تھی کہ اس دستاویزی فلم میں لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی آرکائیو ویڈیوز کو ایک قسم کی ٹائم مشین کے طور پر استعمال کریں تاکہ ناظرین کو ماضی میں واپس لے جایا جا سکے اور انہیں اس وقت میں دوبارہ جینے کا موقع دیا جا سکے‘۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481