اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کا اضافہ

8 6

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تیفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیلکی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481