اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی

6 9

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 73 اور 75 کے تحت دی۔ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فنانس بل 23-2022 تمام ترامیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔
واضح رہے کہ فنانس بل میں حکومت کی جانب سے 24 جون کو متعارف کرائی گئی ترامیم کو بھی شامل کیا گیا تھا، بل میں متعارف کرائے گئے نئے اقدامات میں امیروں پر سپر ٹیکس اور بڑے صنعت کاروں کے لیے مقررہ ٹیکس شامل ہے۔
گزشتہ سال کے برعکس رواں سال بل کی منظوری میں کوئی مخالفت نہیں کی گئی جبکہ کار ڈیلرز، جیولرز اور دیگر بڑے ریٹیلرز ماہانہ 2 لاکھ روپے مقررہ ٹیکس ادا کریں گے اور چھوٹے ریٹیلرز بجلی کے بلز کے مطابق 3 سے 10 ہزار روپے کے درمیان مقررہ نرخ پر ٹیکس ادا کریں گے۔
اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مالی سال 23-2022 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی جانب مثبت پیش رفت ہوگی۔ فنانس بل 2022 میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد بھی 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481