اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکم امتناع دے، عمران خان

5 8

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 اراکین اسمبلی حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
ذرائعکے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی فیصلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پنجاب کے آئینی بحران پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پالیسی بیان دیا جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب کو پتا تھا وزیر اعلی’ پنجاب کا الیکشن غیر آئینی تھا، حمزہ شریف کو کوئی حق نہیں تھا اتنی دیر پنجاب کا وزیراعلی’ رہنے کا۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں وضاحت نہیں ہے، مجھے خوف ہے کہ اگر عدالتی فیصلے کی وضاحت نہ آئی تو پاکستان میں آٗینی بحران مزید بڑھ جائے گا‘۔
عمران خان نے کہا کہ حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیر اعلی’ رہ سکتا ہے، ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن پر حکم امتناع دے کیونکہ ہمارے 6 ممبر حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔
حمزہ شہباز کو ہوتے ہوئے الیکشن کیسے فئیر ہوسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزہراعلی تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481