اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

3 8

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔
مشاورت کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کے لیے گئے ہیں جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔
مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ، مونس الٰہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گریزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا بھج بھی شریک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481