اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز

2 8

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے بعد حمزہ شہباز نے فیصلے کے ردعمل پر کہا ہے کہ عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہے، ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا اور امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے-
سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں، مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد اوردکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے۔
اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لیے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا اورآئینی بحران کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا، جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481