اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا

9 3

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7  راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کی وجہ سے وزیراعظم شہبازشریف کوکہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے سے روک دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن  پنجاب کے مطابق وزیر اعظم کو 29 جون کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی سے روک دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی 7 کے علاقے کہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے والے تھے جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا۔وزیر اعظم نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا ہے، پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی عہدیداروں کا انتخابی حلقوں کا دورہ اور ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرنا ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481