اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

6 7

قابل اعتماد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان جائیں گے اور اس حوالے سے سفری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار  واپس آکر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا بھی سامنا کریں گے اور اس سلسلے میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار  پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹرز نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار ستمبر  2018 سے لندن میں مقیم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481