اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی الیکشن پر تحفظات : ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی

7 4

کیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور  پیپلزپارٹی کے اتحاد میں دراڑ  پڑنے لگی ؟ وزیر اعظم کی یقین دہانی بھی کام نہ آئی  اور ایم کیو ایم نے معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور  اس کے نتائج  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم نے الزام عائد کیا ہے کہ جن حلقوں میں اس کے امیدوار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ  اب حد ہوگئی، معاہدے کی وجہ سے خاموش ہیں، اگر  پیپلزپارٹی معاہدے سے منحرف ہوتی ہے توایم کیو ایم بھی بہادر آباد کو تالا لگا کر سڑکوں پرہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اور ہم ان کا مینڈیٹ قبول کریں گے، سکھر، میرپور خاص میں سیٹیں ایم کیو ایم کو ملنی چاہئیں، اگر حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر ایم کیو ایم کے خدشات کو نہ سُنا گیا تو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہونے دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481