اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

5 5

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان بنوں ویسٹ بلاک سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور  پر  یومیہ 2 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور بتدریج یومیہ گیس دستیابی 5 کروڑ  مکعب فٹ تک بڑھ جائےگی۔ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 300 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو سکے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481