اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے یو آئی نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک چلانےکا اعلان کردیا

4 5

وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل اہم جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانےکا  اعلان کردیا۔لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے  سیکرٹری جنرل  راشد محمود سومرو نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نتائج مسترد کرتے ہیں،کارکنان پر تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے بعد وفاق میں اتحاد پر غور کریں گے۔رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں ہمارےکارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمارے ہی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ راشد محمود سومرو نے پارٹی قیادت سے بھی زرداری بھگاؤ، سندھ بچاؤ تحریک شروع کرنےکا مطالبہ کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481