اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی کے7 سوات: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوارکامیاب

1 7

 

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کے غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کےفضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر حتمی نتائج اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481