اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اوپن یونیورسٹی میں مٹنے کے خطرات سے دوچار زبانوں کی ڈاکیومینٹیشن پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ

02

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے "سینٹر فار لینگوئج اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز” نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکسس اور انگلشرز ایل ایل ایل انٹرنیشنل، ترکی کے تعاون سے مٹنے کے خطرات سے دوچار زبانوں کی ڈاکیومینٹیشن پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے، جس کا آغاز کل بہ روز پیر ہو گا اور یہ ورکشاپ 30 جون تک جاری رہے گی۔

یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکسس کی پروفیسر صدف منشی اور ان کی ٹیم زبانوں کے حوالے سے ڈاکیومینٹیشن کے طریقہ کار اور زبانوں کی بقا کے حوالے سے مفصل تربیت فراہم کریں گی۔

ترکی اور پاکستان کے محققین اور ماہرین لسانیات بھی خطرات سے دوچار زبانوں کی بقا کے حوالے سے اپنی تحقیقات کی روشنی میں ورکشاپ کے شرکاء کو تربیت فراہم کریں‌۔

سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے اس ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ وہ افتتاحی تقریب میں شرکاء کو اس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481