اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ: بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام چھپنے پر بعض وارڈز میں الیکشن ملتوی

89

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بعض وارڈز میں بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے بیلٹ پیپرزپر امیدواروں کےنام غلط پرنٹ ہوئے جس وجہ سے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
ان کیٹیگری آف سیٹس پر دوبارہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پر غلط نام شائع ہونے کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب نواب شاہ میں پولنگ اسٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں غلط انتخابی نشان پر امیدوار نے شدید احتجاج کیا۔
تحریک لبیک کے امیدوار کاکہنا تھاکہ بیلٹ پیپرپر کرین کے انتخابی نشان کے بجائے ملکہ کی تصویر چھاپی گئی ہے جب کہ نواب شاہ میں یونین کونسل تین وارڈ تین میں آزاد امیدوار نے غلط انتخابی نشان چھپنے پر احتجاج کیا۔
آزاد امیدوار نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر اس کا انتخابی نشان پنکھے کے بجائے تالا چھپا ہوا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر نے غلط انتخابی نشان والے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کو روک دیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481