اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے پرکتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟

5 4

سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر  پاکستانیوں کی اکثریت ناراض ہے۔اس بات کا انکشاف عوامی آرا جاننےکے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد پاکستانی عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے  وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر ناراض ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 39 فیصد پاکستانی عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر خوش نظر آئے۔سروے میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو 41 فیصد شہریوں نے کامیاب، 28 فیصد نے ناکام اور 31 فیصد نے نہ کامیاب اور نہ ناکام قرار دیا۔سروے نتائج کے مطابق 48 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی اور 46 فیصد نے امریکی سازش کو قرار دیا۔یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا جس میں 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481