اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ میں پہلے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

9 2

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے الیکشن کل سے شروع ہوں گے۔
کوہسار نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔
پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 14 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کی جارہی ہے تاہم پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔
الیکشن کمیشن حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی مانیٹرنگ سیل ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اعلان کرنے کے عمل تک قائم رہےگا جبکہ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں مانیٹرننگ سیل سے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکے گا۔
پہلے مرحلے میں ہونے والے 14 اضلاع درج ذیل ہیں

گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481