Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عامر لیاقت کی خالی نشست پر الیکشن، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

3 3

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے نامزدگی فارم جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ضمنی انتخاب کیلئے 2 دن میں 31 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، فارم جمع کرانے والوں میں سے 27 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے، 4 آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف  کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 31 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  ہیں۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 جون کو جاری ہوگی جبکہ 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے 5 امیدوار، پیپلز پارٹی کے 4، پی ٹی آئی کی طرف سے 4، ٹی ایل پی کے 3، ن لیگ کے 2 جبکہ پی ایس پی کے بھی تین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ، آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم الائنس کے ایک ایک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481