الیکشن کمشین نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور ضمنی الیکشن مہم کے دوران جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کیس کا فیصلہ نہ ہونے تک پی پی 167 کے الیکشن نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں جمعے کے روز پانچ رکنی بنچ نے شبیر احمد گجر اور نذیر چوہان کارکنان تصادم کیس کی سماعت کی ۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ امیدوار ناہل ہو سکتے ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نےغیر قانونی پریکٹس کی ، اس پر دو سال قید اور لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے ۔دوسری جانب شبیر احمد گجر کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد اپنے الیکشن آفس میں رات تین بجے بیٹھے تھے جب نذیر چوہان نے کارکنان کے ساتھ ان کے مرکزی دفتر پر مسلح حملہ کیا ۔ مخالف امیدوار کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی پر اتنے فائر ہوئے لیکن انہیں خراش تک نہیں آئی ۔ شبیر احمد کا بھانجا عادل محمود زخمی ہو گیا جو ابھی بھی اپستال میں ہے۔مخالف امیدوار نے ہمارے پینا فلیکس اتارے اور ورکرز کو اشتعال دلایا ، تب تک نہیں گئے جب تک تمام پینا فلیکس اتار نہیں لیے ۔مخالف امیدوار کے مطابق شبیر احمد گجر نے ، نذیر چوہان کو خود بار بار باہر آکر کہا کہ آپ چلے جائیں ، وہ بار بار اپنے ورکرز کو پیچھے دھکیلتے رہے ۔ساری انتظامیہ حکمران جماعت کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔ واقع کے بعد ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں ، پولیس الیکشن دفتر کے سامنے کھڑی رہتی ہے، گھروں سے باہر آنے کی اجازت ہی نہیں دے رہی۔ ہمیں بھی الیکشن مہم کی اجازت دی جائے ۔ میرے امیدوار قرآن پر حلف لینے تیار ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہ ہو ۔ الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کو باغور دیکھ رہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پی پی 167 پر ہماری خاص نظر ہے ۔ ایکشن بہت سخت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امیداورں کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن اچھے ماحول میں ہو ورنہ نتائج سنجیدہ ہوں گے۔ آئندہ کوئی ایس حرکت نظر نہ آئے۔ ڈی ار او کی سستی ناقابل برداشت ہو گی۔ سی سی پی او واقعہ کی تحقیات جلد مکمل کریں ۔ اس معاملے کو ٹیسٹ کیس بنانے جارہے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کمیٹی قائم کریں جو دس دن میں اپنی رپورٹ دے۔سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اس کیس کو جب تک نمٹایا نہیں جاتا ، تب تک الیکشن نتائج رکے رہیں گے ۔ اگر الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ نہیں کرتا تو الیکشن کا نتیجہ روک دیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔
لاہور: پی پی167 پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
