اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین سے آئندہ دو روز میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے، وزیر خزانہ

miftahismal

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین سے اگلے ایک دو روز میں 2.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے ایک دو دن میں چائنیز بینکوں کے کنسورشیئم سے طے پانے والے معاہدے کے تحت پیسے پاکستان کو مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے ذرمبادلہ کے زخائر میں بہتری آئے گی، پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔
وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی، سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بار چین کی جانب سے یہ قرضہ ایک فیصد کم ریٹ پر ملا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481