اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کر دیا

aamir

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم امتناع جاری کر دیا ہے جبکہ سیکریٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔
درخواست مرحوم کے بیٹے اور بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا سندھ ہائیکورٹ نے منظور کی تھی، عدالت کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی تھی جس میں میڈیکل بورڈ، محکمہ صحت، ایس ایس پی ایسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست شہرت حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی تھی، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے ورثاء کے انکار کے بعد انکا بھی پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا تھا اور بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481