اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان؛ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی

zalzlaaa

کابل: افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے1000 سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔
امارات اسلامیہ کی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ دو صوبے متاثر ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481