اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں ہوٹلوں کے کرائے متعین کرنے کا حکم،من مانی نہیں چلے گی،وزیراعلی پنجاب

10 2

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ”دلکش مری“پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔وزیراعلیٰ نے سیزن کے دوران مری کے ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کرنے کا حکم بھی دے دیا اور کہا ہے کہ کرائے کا تعین ہونے سے سفید پوش طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مری میں ٹریل موٹر بائیک ایمبولینس چلانے کا جائزہ لے کر حتمی پلان پیش کیا جائے جبکہ ٹورازم پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ٹورازم پولیس کوہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ ٹریننگ دی جائے۔ریسکیو 1122 کے تعاون سے ٹورازم پولیس کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے۔حمزہ شہباز نے حکم دیا کہ مری آنے والی ٹریفک کو کیمروں کےذریعے 24/7 مانیٹر کیا جائے۔موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی پنجاب نے مری سمیت سیاحتی مقامات پر سہولتیں بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنانے۔مری کے دیہات میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا سسٹم وضع کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے املاک میں آتشزدگی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے فائر سیفٹی پلان بھی طلب کرلیا۔۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مری کی 34کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت مکمل ہوچکی ہے۔کلڈنہ چوک کو ری ڈیزائن کر کے وسیع کیا جارہا ہے۔ جبکہ سڑکوں کی لینڈ مارکنگ اورسائن بورڈ کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ مری کی سڑکوں کے اطراف میں دوکانوں کو یونیورسل شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارتمری ڈویلپمنٹ اینڈ امپرومنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ہے اس میں تمام تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلی نے مری کی ترقی اور بہتری کیلئے اہم ہدایات جاری کیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481