اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وطن واپسی کے لیے رابطے پر ملکی قیادت کے شکر گزار ہیں، اہل خانہ پرویز مشرف

12 1

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے لیے رابطہ کرنے پر سرکاری قیادت کے شکر گزار ہیں مگر پرویز مشرف کی دوا اور علاج کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔
سابق صدر کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن واپسی اور سہولت فراہم کرنے پر سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کرنے پر شکر گزار ہیں۔
اہل خانہ نے کہا کہ پاکستان مشرف کا گھر ہے تاہم واپسی سے قبل اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چلینجز پر غور کر رہے ہیں۔
فیملی نے مزید بتایا کہ پرویز مشرف کو زیر استعمال دوا کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481