اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غیرملکیوں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے احکامات جاری

8 1

اسلام آباد، غیرملکیوں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات جاری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم غیرملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے فوری رجسٹریشن کے احکامات جاری کیے ہیں اور  دو دن میں رجسٹریشن مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ شہری اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں۔پولیس نے ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ رہائش کیلئے آنے والے مہمانوں اور غیرملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور تھانے میں جمع کروائيں بصورت دیگر غیرقانونی رہائش دینے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آبادپولیس غیرقانونی پناہ گزینوں کیلئے متبادل جگہ دیکھ رہی ہے، یہ اقدام ان کی سکیورٹی کیلئے کیاگیا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد یاشرپسند ان کے درمیان نہ ٹھہرسکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481