اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی ،حلقہ این اے 240 کامیاب امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

6 3

کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےکامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ کراچی کے حلقے این اے 240 پر 16 جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح صرف 8.38 فیصد رہی۔ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار نے 10ہزار 683 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار  اقبال محمد علی نے 61 ہزار 165 ووٹ حاصل کیے تھے۔الکیشن کمشنر کراچی کے مطابق این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کے باعث کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوسکتی ہیں۔الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو  بکر  10683 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے ۔کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا جائےگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481