اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غریب محنت کش عقیل عباسی کا گھر جل کر خاکستر

5 2

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )سیاحتی مقام ایوبیہ کے قریب واقع بکوٹ تھانہ کی حدود ویلج کونسل ریالہ محلہ مومن آباد پوریاں کے غریب محنت کش عقیل عباسی کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ۔۔ 15 لاکھ سے زائد مالیت کے نقصان نے خاندان کو بے حال کر دیا ۔۔تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ ایوبیہ کے غریب محنت کش عقیل عباسی ولد عزیر عباسی کے گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کر ڈالا ۔ ذرائع کے مطابق مقامی افرادآگ بجھانے کے ساتھ ساتھ گلیات میں قائم ریسکیو 1122 کو کال کرتے رہے اور ساتھ بکوٹ پولیس اسٹیشن اور کوہالہ چوکی کو بھی آگاہ کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق ریسیکو کی امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی جس سے نقصان زیادہ ہوا اور بکوٹ پولیس بمعہ ایس ایچ او بکوٹ دلپذیر خان سب انسپکٹر بلال خان و عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔۔ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ۔عقیل عباسی کے گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے قیمتی بیل مرغیاں پالتو پرندے اور گھر کا تمام سامان اپنی لپیٹ میں لیا وفاقی وزیر راہنما مسلم لیگ مرتضی جاوید عباسی تحصیل ایبٹ آباد کے صدر ضیافت ستی ودیگر نے متاثر مکان کا دورہ کیا اور تسلی دی کہ جو کچھ ہوسکا دوبارہ مکان کی تعمیر کے مدد کریں گے عوام علاقہ نے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری ایکشن لیا کریں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ عقیل عباسی کی حکومتی سطح پر امداد کی جائے ۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481