اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کے پی: اساتذہ کو تربیت دینوالے ادارے میں کروڑوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

2 2

یبرپختونخوا (کے پی) میں اساتذہ کو تربیت دینے والے ادارے میں 22 کروڑ روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق قومی خزانے سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے بلاجواز نکالےگئے جب کہ ٹریننگ کے لیے سادہ رسیدوں پر 9 کروڑ 66 لاکھ روپے نکالے گئے تاہم استعمال ایک روپے بھی نہیں کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق قومی خزانے سے 5 کروڑ 41 لاکھ روپے نکالےگئے جو متعلقہ عملے کو  ادا نہیں کیےگئے، قومی خزانے سے مزید نکالےگئے 11 کروڑ روپے میں سے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے تو جمع کیےگئے تاہم باقی 5 کروڑ 40 لاکھ روپے واپس خزانے میں جمع نہیں کرائےگئے۔ قومی خزانے سے 2 مرتبہ 26، 26 لاکھ روپے نکالےگئے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، بلاجواز  ٹی اے، ڈی اے کی مد میں بھی 30 لاکھ 90 ہزارروپے نکالےگئے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بینک میں موجود پیسوں پر 20 لاکھ 88 ہزار روپےکا منافع قومی خزانے میں جمع نہیں کیا گیا جب کہ پہلے سے موجود اکاؤنٹ میں پیسے نہ جمع کرانے کی وجہ سے قومی خزانےکو 29 لاکھ 76 ہزار روپےکا خسارہ بھی ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481