اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا: ٹیکسٹ بک بورڈ مالی بحران کا شکار، بچوں کو اسکول کی کتابیں نہ مل سکیں

4 1

خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسکولوں کی درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہونے کے باعث اسکول کے بچوں کو کتابیں مہیا نہیں کی جا سکیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات تو دے دی ہیں تاہم درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہونے کے باعث بچوں کو مفت کتب مہیا نہیں کی جا سکیں اوریوں بچے چھٹیوں میں درسی کتابیں پڑھنے سے تاحال محروم ہیں۔خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق بورڈ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اوپر سے حکومت نے مفت درسی کتب کی چھپائی کے اخراجات کی ذمہ داری بھی بورڈ پر ڈال دی ہے، چھپائی پر 5 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں جب کہ بورڈ کے پاس صرف 3 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم پرامید ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات گزرنے سے قبل ہی بچوں کو مفت کتابیں مہیا کر دی جائیں گی۔مفت سرکاری کتابوں کی چھپائی میں غیر معمولی تاخیر پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اور تحریک التوا بھی جمع کرائی گئی ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین ادارے میں مالی بحران کے باعث کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں، ان کو خدشہ ہے کہ کتابوں کی چھپائی کے لیے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے پیسوں سے پرنٹرز کو ادائیگی کی جائے گی جس سے ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ سکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481