اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا، آرمی چیف

23

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت رائے سامنے آںے کے بعد کہا ہے کہ سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکش پلان پر عمل کرنے سے ملک کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، کور سیل کی کاوشوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا جبکہ سول اور ملٹری ٹیموں نے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481