اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیٹف نے ریکارڈ مدت میں ایکشن پلان کی تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے، دفترخارجہ

21

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلانز کی تکمیل کو تسلیم کرتے ہوئے حتمی فیصلہ کو آن سائیٹ وزٹ سے مشروط کردیاہے،اراکین نے ریکارڈ مدت میں ایکشن پلان کی تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 13تا17 جون 2022 کو برلن میں ہونے والے اپنے مکمل اجلاسوں میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلانز پر پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلانز (2018 اور 2021) کی تکمیل کو تسلیم کیا ہے.
ایف اے ٹی ایف کے اراکین نے پاکستان کی پیشرفت پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کو 34 آئٹمز پر مشتمل دونوں ایکشن پلان مکمل کرنے اور خاص طور پر ریکارڈ مدت میں 2021 کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19 کی وبا سمیت بہت سے چیلنجوں کے باوجود ان ایکشن پلانز کی کامیاب تکمیل کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں،جس کے نتیجے میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے نظام میں بہتری آئی ہے
دفتر خارجہ کے مطابق برلن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی کی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481