اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توانائی بحران، کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

19

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران سے نمٹنے کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں اس حوالے سے اقدامات کررہی ہیں۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے اگلے 30 دنوں کے لیے صوبے بھر میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں تمام شادی ہالز اور بینکوئٹ میں تقاریب رات ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے۔ میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، بیکری اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جب کہ پابندیاں 16 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔ بجلی بچت مہم کے تحت بجلی سے چلنے والے ہورڈنگز اور بل بورڈز بھی رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کارروائی اور علاقہ پولیس شکایت درج کرسکے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی قومی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، ملک میں توانائی کی قلت کے خطرے کا اندیشہ ہے، کاروباری اوقات کم کرکے اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481