اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں جھولا گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 جاں بحق

17

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پنڈوڑیاں میں شدید آندھی اور طوفان کے نتیجے میں جھولا گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

واقعے کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوڑیاں میں چن پیر بادشاہ کے دربار کے قریب نصب جھولا جمعرات کو مغرب سے پہلے شدید آندھی کے نتیجے میں ٹوٹ کر گر گیا ۔مزار پر میلے کی وجہ سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اور بچے بھی بڑی تعداد میں جھولا جھول رہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی آئی اور جھولا ٹوٹ کر گر گیا جس پر سوار بچوں کے علاوہ نیچے کھڑے متعدد افراد بھی زد میں آگئے ۔ابتدائی طور پر ایک بچے اور ایک معمر شخص سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج مزید 2 بچے لقمہ اجل بن گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق جھولا گرنے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی اور جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کا منظر دیکھنے میں آیا ۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پنڈوریاں سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بہن بھائی بھی جھولے کی زد میں آئے جن میں سے بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں میں واصف ۔ مظہر اور محمد علی کے علاوہ نو سالہ بچی حلیمہ اور دس سالہ مجاہد بھی شامل ہیں ۔واقعے کے بعد مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور زخمیوں کواپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی بعد ازاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کئی روز کی شدید گرمی کے بعد جمعرات کی شام اسلام آباد راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481