اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز روڈ حادثے میں زخمی،گاڑی مکمل تباہ

15

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز شکر گڑھ میں روڈ حادثے میں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے بھجنہ میں دانیال عزیز کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور دوسرا بھی زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے،حادثے کی صورت میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق دانیال عزیز کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز بیٹوں کی طرح ہے، حادثے کی خبر پر بہت دکھ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
حمزہ شہباز نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481