اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

معاشی ترقی کیلیے امریکا اور بھارت سے روابط بڑھانا ہوں گے، بلاول

4

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ملک کی معاشی ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ انگیجمنٹ چاہتے ہیں جب کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بھی اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گی۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کی مثال ہے۔ چین امریکا تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ۔ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پاکستان اب بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہم معاشی ترقی کے لیے امریکا ساتھ بھی انگیجمنٹ چاہتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔ وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی۔ ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481