اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ

2

لاہور: سرگودھا میں ڈیوٹی پر مبینہ غفلت کے مرتکب ایم ایس اور ڈاکٹرز کو معطل کیے جانے کے ردعمل میں راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں کی او پی ڈیز کا ڈاکٹرز نے بائیکاٹ کر دیا۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹرز نے تینوں اسپتالوں میں شعبہ بیرونی مریضاں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔
او پی ڈیز خالی پڑی رہیں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے مریض علاج معالجے کے بغیر ہی واپس چلے گے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ دنوں تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کے اوقات چھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر چکی جس پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ڈاکٹر بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ہے کہ سی ایم سرگودھا کے معطل کیے گئے ایم ایس اور ڈاکٹرز کو بحال کریں ورنہ وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے مجبور رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481