اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بک پیپر کی کم قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے

8

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کتاب کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے۔۔ اس کے اسباب پر بہت کچھ لکھا گیا اور وقتا فوقتاً اب بھی لکھا جا رہا ہے لیکن صورت حال کی بہتری کے لیے عملی طور پر حکومتی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا۔  موجودہ مہنگائی نے کتاب کلچر کے خاتمے کی رفتار میں دو ہزار گنا اضافہ کر دیا ہے کیونکہ مہنگائی کے موجودہ طوفان کے بعد کتاب پر آنے والی لاگت تقریبا دوگنی ہو گئی ہے۔

ہم ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وقتی طور پر بک پیپر پر عاید تمام درآمدی ڈیوٹیز ختم کی جائیں تاکہ کتابوں کی اشاعت ممکن ہو سکے۔

حکومت مستقبل کے لیے پالیسی بنائے کہ بک پیپر درآمد کرنے کے بجائے مقامی صنعت کو ٹیکس فری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی طور پر سستا کاغذ تیار ہو سکے۔

علم و ادب سے محبت رکھنے والے احباب اپنی اپنی صوابدید کے مطابق ارباب اختیار کو مجبور کریں کہ وہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کریں۔

صحافی حضرات کا بھی فرض ہے کہ وہ تواتر کے ساتھ کالم لکھ کر اس نہایت اہم مسئلے کو اجاگر کریں تاکہ کتاب کلچر کے فروغ کے لیے تگ و دو کرنے والی تنظیموں اور افراد کی سعی رائیگاں ہونے سے بچ جائے۔

(راشد عباسی)


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481