کراچی ( کوہسار نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈرا ہوگیا ہے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے آخری لمحات میں پاکستانی کپتان نے مشکل مگر دلچسپ فیصلہ کیا
اور 8 وکٹ پر 311 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی
پاکستان نے آخری 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 138 رنز کا ہدف دیا،
مہمان ٹیم نے 7 اعشار یہ 3 اوورز میں 1 وکٹ پر 61 رنز بنالیے تھے کہ کم روشنی کے باعث دونوں ٹیموں نے میچ ختم کرنے فیصلہ کیا۔
کھیل کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 77 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی
اور آخری سیشن میں میچ کے اختتام سے 18 اوورز قبل نیوزی لینڈ کو دوسری باری کھیلنے کی دعوت دے دی۔
امام الحق نے 96، سرفراز احمد نے 54 اور محمد وسیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی،
جبکہ سعود شکیل نے 55 رنز پر ناقابل شکست رہے
