پشاور،مسجد کے باہر دھماکا،مفتی منیر شاکر جاں بحق
پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے کے زخمی مفتی منیر شاکر اسپتال میں دم توڑ گئے، مسجد کے باہر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) عاصم کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔
