اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کاتبادلہ،میجر میاں عبداللہ شاہ شہید

دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کاتبادلہ،میجر میاں عبداللہ شاہ شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا،

فرار کا راستہ بند ہونے پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ،

فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے بہادر سپوت میجر عبداللہ شاہ شہید ہوگئے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول بانڈی بیروٹ میں چوری کی واردات
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا ،

سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کا عفریت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

بہادر جوانوں کی شہادت سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481