بھارتی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی محبت میں گانا گانے والی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی.
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے کی دھوم مچ ہوئی ہے.
گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدےبُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے.اس کے علاوہ گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے.
گانے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے؟
پاکستان کی محبت میں اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کردی ہے.
اس کے باوجود یہ گانے اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا فلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہاہے.
