اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاہو ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

نیتن یاہو ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

نیتن یاہو ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہو گی، ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد دوحہ روانہ ہو گیا، حماس مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی دے چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی تجاویز میں اسرائیلی حملے روکنے، 60 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی ضمانت، پہلے روز 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، 18 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور غزہ میں امداد اقوامِ متحدہ اور ہلالِ احمر سمیت متفقہ ذرائع کے ذریعے تقسیم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481