Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

سی ٹی او مری وسیم اختر نے حالیہ بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک افسران و اہلکار دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران بارش چھتری و برساتی کا استعمال کریں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں دوسرے محکمہ سے مکمل رابطے میں رہیں، سی ٹی او وسیم اختر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پیز / سیکٹر انچارجز دوران بارش خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔پٹرول5 روپے 36 پیسے ،ڈیزل 11 روپے 37 پیسے مہنگا

سی ٹی او مری نے کہا کہ شہری بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر نقصانات دینے والی جگہوں سے دور رکھیں، دوران بارش سڑکوں پر پیدل سفر کرنے والے افراد کا خیال کریں گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑگئی،اسپتال منتقل

 

گاڑیوں میں سفر کرنے والے شہری تیز بارش کی صورت میں سکرین وائپر اور ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں، شہری دوران بارش ڈرائیونگ کرتے ہوئے صبر اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔

سی ٹی او مری نے کہاکہ ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ و ٹریفک کی روانی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481