اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مالاکنڈ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،خوارج ہلاک،8 گرفتار

0515df84 7e82 48fc a33f 1fce1174ab6d مالاکنڈ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،خوارج ہلاک،8 گرفتار

مالاکنڈ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،خوارج ہلاک،8 گرفتار

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 16 سے 20 جولائی مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشنز کیے،

 

کارروائی بھارتی ایجنسی کی دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ ہنگو میں بڑی کارروائی،9 دہشت گرد جہنم واصل

 

4 روزہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

 

خوارج کے زیرِ استعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481