اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی فلم فلاپ

فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی فلم فلاپ

فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی فلم فلاپ

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی ۔

بھارت اچھی فلمیں ضروربناتا ہے لیکن پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے والی فلم فلاپ ہے ۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ایڈونچر کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والا حملہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تسلسل ہے ۔سوشل میڈیا نے ہندوستانی پروپیگنڈے کو بری طرح ناکام بنادیا ہے ۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کبھی بھی ہماری روایات کا حصہ نہیں رہا ۔ سیکولر جمہوریت کا نقاب اوڑھنے والا بھارت اپنے ملک میں عیسائیوں ، مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کوبین الاقوامی کمیونٹی سے چھپانے کیلئے ایسی مذموم سازشیں پہلے بھی رچاتارہا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی فلم فلاپ

 

انہوں نے کہا کہ 2007ء کا سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ ، 2008 ءکے ممبئی حملے ، 2018 ءمیں انتخابات سے پہلے سیاحوں پر حملے، پلوامہ 2019 ء ہو یا 2023 میں راجوڑی سمیت ایسے دیگر تمام واقعات میں بھارت کی ریاستی مشینری فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک اور پاکستان کیخلاف ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتی آرہی ہے۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد خطے کے امن کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت نے ایسی ہی ایک حرکت فروری 2019ء میں کی تھی جس کا جواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی صورت میں دیا گیا تھا ۔اب بھی بھارت کی جانب سے کوئی ایسی مہم جوئی کی گئی تو مسلح افواج اور عوام متحد ہو کر ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے۔وزیراطلاعات نے مختلف قومی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی وقف املاک پر قبضہ کرنے کیلئے مودی سرکار نے ناجائز قوانین سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی 8 لاکھ قابض فوج وہاں کیا کررہی ہے؟ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر ساتویں آدمی پر ایک قابض فوجی تعینات ہے ، یہ واقعہ ہندوستان کا اپناسیکورٹی failure ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان نے فتنہ الخوراج اور بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کو منظم اور عسکری حکمت عملی سے زیر کرلیا ہے اور ملک میں بھی سیاسی استحکام آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنے ناکام مگر طے شدہ آپشن آزمانے کی کوشش


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481