اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید الفطر سے متعلق بڑی خبر آگئی!

عید الفطر سے متعلق بڑی خبر آگئی!

عید الفطر سے متعلق بڑی خبر آگئی!

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ، ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو 29 رمضان کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب تصور کی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کی بدولت چاند ایک گھنٹے تک با آسانی دیکھا جا سکے گا۔

اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 30 مارچ کو چاند نظر آجائے گا اور یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی۔ تاہم، ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

عید کے موقع پر کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔ تاہم، ہوا میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481